‘پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن نہیں سہہ سکے گا’

اسلام آباد : وزیرِاعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آئدروس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن برداشت نہ کر سکے گا ، ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سے لڑنے میں ڈیجیٹل پاکستان کے کردار پر وزیرِاعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آئدروس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اور بڑا لاک ڈاؤن نہیں سہہ سکے گا، ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کرنا پڑے گا۔ تانیہ آئدروس کا کہنا تھا کہ ہمیں حکمتِ عملی کی بنیاد ڈیٹا پر رکھنی ہے، اس صورتحال میں مصدقہ اور ریئل ٹائم ڈیٹا موجود نہیں تو وبا محدود کرنے کے لیے ردعمل مؤثر نہیں ہوسکتا، ایسا نظام بنا لیا ہےکہ تمام صوبوں کی معلومات ایک جگہ ہوں گے، معلومات استعمال کرکے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے