بھارتی قابض افواج بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، راجہ فاروق حیدر

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج سیزفائر لائن کے دونوں جانب مقیم نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے جمعہ کے روز مظفر آباد میں قدیمی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باوجود بھارتی مسلح افواج نہتے کشمیریوں کو بد ترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے مظالم کی تمام حدوں کو عبور کر لیا ہے اور بھارتی افواج سیز فائر لائن کے دونوں جانب شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔