گزشتہ تین ماہ کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں واضح کمی آ رہی ہے، اسد عمر

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں واضح کمی آ رہی ہے۔ آج(جمعہ) ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کمی کا یہ رجحان آئندہ چند ماہ تک جاری رہیگا۔ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ماہ صارفین کے لئے قیمتوں کے اشاریے میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ لگاتار تیسرے مہینے زبردست کمی ہوئی ہے اورگزشتہ تین ماہ کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کے اشاریے میں چھ فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات میں زبردست کمی کے باوجود اس ماہ افراط زر کی شرح نہایت کم رہے گی