حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کاتصوردیاہے ،وزیراطلاعات

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کا تصور دیاہے جس کا مقصد یومیہ اجرت پرکام کرنے والوں اور محنت کشوں کو کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو کورونا وائرس کے بدترین چیلنج کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک اقتصادی صورتحال کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اب سندھ سمیت اس بارے میں اتفاق پایا جاتا ہے کہ لوک ڈائون اور اقتصادی سرگرمیوں میں توازن ہونا چاہییے ۔