اراکین قومی اسمبلی کوروناوائرس کی وجہ سے درپیش مشکلات میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں،صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئے ضلع اور مساجد کی انتظامیہ کے تعاون سے بیس نکاتی ضابطہ کار پر موثر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے جمعہ کے روز اراکین قومی اسمبلی کو ایک خط میں کہا کہ منتخب نمائندوں کو اپنے متعلقہ حلقوں میں رہنے والوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنا چاہیے اور انہوں احتیاطی اقدامات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا چاہیے۔ صدر نے اراکین قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہونے والے نادار محنت کش طبقے کو راشن فراہم کریں۔