ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد17ہزار439ہوگئی

ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد17ہزار439ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں چھ ہزار340، سندھ میں6ہزار675، خیبرپختونخوا میں دو ہزار627، بلوچستان میں ایک ہزار انچاس ، گلگت بلتستان میں339، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں343اور آزاد کشمیر میں 66افراد میںوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک4ہزار315مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 391ہے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 622افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔