امریکا میں مسلسل تیسرے روز 2 ہزار اموات، مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریباً 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 871 ہو گئی ہے۔ادھر نیویارک میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی جس کے بعد لاشوں کو کنٹینرز کے اوپر رکھنا شروع کر دیا گیا ہے۔