فلسطینی صدر کا مقبوضہ بیت المقدس میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے تک انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے تک انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان رملہ میں فلسطینی دھڑوں کے راہنمائوں کے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔فلسطین کے صدر نے کہا کہ ہم نے یروشلم کے لوگوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات مقبوضہ بیت المقدس سمیت تمام فلسطینی علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے۔فلسطین میں ملتوی ہونے والے انتخابات مخالف فلسطینی گروپوں میں معاہدے کے بعد پندرہ سال کے عرصے کے بعد منعقد ہو رہے تھے۔