جنوبی افریقا میں دو تربیتی طیاروں کی ٹکر میں ایک سعودی شہری جاں بحق
جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مطابق شہر کے اندر دو تربیتی طیاروں کے فضا میں ٹکر کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاںبحق ہو گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سفارت خانے کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ شام 7:30 بجے جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے نواحی علاقے میں دو تربیتی طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ اس حادثے کے میں محمد بن احمد السیسی جاں بحق ہو گیا۔ السیسی کی شناخت سعودی شہری کے طور پر کی گئی ہے۔ السیسی ٹکرانے والے ایک طیارے کے عملے میں ٹرینر کے طور پر تعینات تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتی عملے نے جنوبی افریقا کے مجاز حکام نے اطلاع ملنے کے بعد حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حادثے میں مارے جانے والے شہری کے جسد خاکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے لیے سفارت خانے کے ذریعے رابطہ کیا گیا