حکومت جمہوریت کے استحکام اور شفاف انتخابات کیلئے پر عزم ہے۔وزیر اعظم
این اے249کے ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں۔1970کے انتخابات کے علاوہ ہر الیکشن میں دھاندلی کےدعوؤں نے شکوک وشبہات پیدا کیے۔حکومت جمہوریت کے استحکام اور شفاف انتخابات کیلئے پر عزم ہے شفاف انتخابات اور انتخابی ساکھ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال اور اصلاحات لائیں گے۔ہم گزشتہ ایک سال سے اپوزیشن سے کہہ رہے ہیں کہ آئیں ملکر انتخابی نظام کی اصلاح کریں۔وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ