صوبے کے عوام کو کم نرخوں پرآٹا ملنا ان کا حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف
صوبے کے عوام کو کم نرخوں پرآٹا ملنا ان کا حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف پنجاب کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔حمزہ شہباز سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اللہ تعالیٰ کی مخلوق پریشان ہے۔حمزہ شہباز ہم نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ عوام کو ریلیف دینا ہے۔حمزہ شہباز سیاست یا الیکشن کو چھوڑ دیں،صرف اللہ کی مخلوق کا سوچیں اورانہیں ریلیف دیں۔حمزہ شہباز عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو انسانی بس میں ہوا وہ کرگزروں گا۔حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے اورفوری قابل عمل پلان پیش کیا جائے۔حمزہ شہباز اس نیک کام میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔حمزہ شہباز ریلیف ملنے سے عام آدمی کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملے گا۔حمزہ شہباز صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کی جائے۔حمزہ شہباز گندم و آٹے کی غیر قانونی نقل و حرکت کوسختی سے روکا جائے۔حمزہ شہباز وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی زیر صدارت اجلاس، گندم خریداری ہدف اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا اراکین پنجاب اسمبلی اویس لغاری،ملک محمد احمدخان،نعمان لنگڑیال،بلال یاسین،رانا اعجاز نون،ذیشان رفیق،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطاتارڑ،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام کی اجلاس میں شرکت کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے