آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی ہے: وزارت توانائی کا دعویٰ

وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے۔ایک بیان میں وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔ وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔خیال رہے کہ حکومت نے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔