عمران خان توشہ خانہ کے تحائف بیچنے والے واحد وزیراعظم ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے اور ایک سرکاری گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔ 4 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ کرنے والے افراد کی گرفتاری کے ذمہ دار عمران خان ہیں جنہوں نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، آپ نے مسجد نبویﷺ کو سیاست کیلئے استعمال کیا اور آج وہاں لوگوں کے پاسپورٹ منسوخ ہو رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے مسجد نبوی ﷺ میں ایک خاتون کو گالیاں پڑوائیں، میں نے وہاں بھی درودشریف پڑھ کر ان کی ہدایت کیلئے دعا کی، آپ نے غریبوں کو سعودی عرب کے قوانین توڑنے پر اکسایا۔