گرفتاریوں سے ڈر کر لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔شیخ رشید نے کہا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بیرون ملک ہونے والے واقعہ کا مقدمہ اپنے علاقے کے تھانے میں درج کروایا۔ میرے گھر کے باہر بھی سادہ کپڑوں میں پولیس لگادی گئی ہے کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر کر لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ جائیں گے ایسا نہیں ہوگا بلکہ غداروں کے ساتھ مل کر جو غیرملکی سازش ہوئی ہے اس میں یہ لوگ شکست کھائیں گے۔ لانگ مارچ میں عوام کا سمندر ہوگا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شیخ راشد شفیق ممبر قومی اسمبلی بھی ہے گھر میں تین سیٹیں تینوں بھی اندر ہوگئے تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی راولپنڈی شہر لانگ مارچ میں ایسے نکلے گا یہ پریشان ہوجائیں گے۔