جو روز آڈیو وڈیو کھیل رہے تھے انکے اپنے وزیرخارجہ وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی۔ شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کوبھی دیکھے گی ،مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کروانا ہے اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائیگاجو روز آڈیو وڈیو کھیل رہے تھے انکے اپنے وزیرخارجہ وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی ،اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آٹے کی لائن میں20جانیں گئیں بقول خاقان عباسی کے حکومت نے رمضان میں20ارب کی دیہاڑی بھی لگائی قوم جانناچاہتی ہے کہ بکتربندگاڑیاں کس کے حکم پردروازے توڑتی ہیں اورآئی ایم ایف سے معاہدے کاکیابنا،پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے، عدلیہ آئین اورقانون ہرصورت میں جیتے گاالیکشن ہرصورت پرہوکررہیں گے10دن پہلے یا10دن بعدہوں۔