مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے مفت شادی ہال فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد کی ایک مقامی مسجد کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے مفت شادی ہال فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں موجود مسجد رحمت اللعالمین کی طرف سے مستحق خاندانوں کیلئے یہ ہمدردانہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مسجد شادی ہال میں دولہا اور دلہن سے بغیر پیسے لیے شادی ہال کی بکنگ کے ساتھ کھانا پیش کرنے کیلئے کراکری، میزیں، کرسیاں اور تربیت یافتہ ویٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔