شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی دوائیں مہنگی کردی گئیں

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی لائف لائن انسولین ہمولین کی قیمت 2500 سے بڑھا کر 3000 روپے کردی گئی ۔ دل کے امراض میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دوا لپی گیٹ کی قیمت 225 روپے سے بڑھا کر 270 روپے کردی گئی۔ ٹرائی فورج گولی دل کے امراض اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے ہے ، اسکی قیمت 364 روپے سے بڑھ کر436 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے ۔