ٹیلر سوفٹ کی نئی کارٹون فلم دی لوریکس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس نے بچوں میں دھوم مچادی ۔

دی لوریکس میں ڈاکٹر سیوز کی کتاب کو کارٹون فلم کی شکل میں ڈھالا گیا ہے۔ فلم میں ہالی ووڈ سٹارز ٹیلر سوفٹ اور زیک ایفرون نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ڈرپوک بچے کے گرد گھومتی ہے جسے زندگی میں بہت سے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اسے وقت کے ساتھ ساتھ بہادر بنادیتے ہیں۔ فلم کے گرافکس اور دلچسپ کہانی نے بچوں کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ دی لوریکس دو مارچ دوہزار بارہ کو ریلیز کی جائے گی۔