زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہیں لیکن اس شعبے کی ترقی کے حوالے سے منصوبہ سازی کے فقدان کا شکار ہیں۔ رانا محمد اقبال

لاہور میں انٹرنیشنل زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی مداخل اتنے مہنگے کر دیئے گئے ہیں کہ کسان کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔ہماری زمینیں تو سونا اگلتی ہیں لیکن کسان بدحال ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ کھاد بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے نے کسان کی کمر توڑ دی ہے ۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر زراعت احمد علی اولکھ نے کہا کہ ہم نے بارہا وفاقی حکومت سے کسانوں کے لیے زرعی مداخل کی قیمتیوں میں کمی کی درخواست کی ہے لیکن وفاقی حکومت اس حوالے سے کوئی قدم بھی اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس بایئس لاکھ ٹن گندم سٹور کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ساٹھ لاکھ ٹن گندم خریدی تاکہ کسان پریشان نہ ہوں ۔ کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر حسین جہانیاں گردیزی نے بھی شرکت کی۔