پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض کی گتہ فیکٹری پر چھاپے کے دوران گیس چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی پر فیکٹری کنکشن منقطع کردیا گیا

ذرائع کے مطابق فیصل آباد جھنگ روڈ پر واقع راجہ ریاض کی گتہ فیکٹری کا گیس کنیکشن کروڑوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹاگیا اور یہ واجبات ان پرگزشتہ ڈیڑھ سال سے چلے آرہے ہیں۔ لیکن راجہ ریاض ہر بار سرکاری اثرورسوخ کی وجہ سے بچ جاتے تھے تاہم آج محکمہ سوئی گیس نے ان کی فیکٹری کا کنکشن منقطع کردیا ہے۔ وقت نیوزنے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے ان کاموقف لینے کی کوشش توانہوں نے اپناموقف دینے سے انکارکردیا، دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے وقت نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف کوایسی غیرذمہ دار حرکت زیب نہیں دیتی۔ ان کے خلاف گیس چوری کرنے کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جرم کرنے والا کوئی بھی ہوسب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔