الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی خالی نشست پرالیکشن کروانے کا شیڈول جاری کردیا.
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین کے مستفعی ہونے کے بعد ان کی خالی نشت پرپولنگ اکیس نومبرکو سندھ اسمبلی کی عمارت میں کروائی جائے گی اور نامزدگی کے لیے فارم پانچ اور چھ نومبر کو حاصل کئے جا سکیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنرسونوخان بلوچ کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈاکٹر زوالفقار مرزا کو ڈاکٹر عاصم حسین کی خالی کردہ نشست پر کامیاب کروانے کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں حزب اختلاف سینیٹ کی نشست کے لئے اپنا امید واربھی میدان میں لائے گی۔