سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنزچوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح نوبجے کھول دئیے گئے.
گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سندھ میں چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کیے گئے تھے جوآج صبح نوبجے کھل گئے ہیں، چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ہفتے کے روزسی این جی اسٹیشنزکی دوبارہ بندش یا قیمتوں میں اضافے کے خدشات کومد نظررکھ کرعوام کی بڑی تعداد لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ دوسری جانب سی این کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد اس کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔