آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ملک بھرمیں موسم کی تبدیلی کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جبکہ رات کے وقت موسم سرد محسوس ہونے لگا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان سولہ، لاہور چودہ، فیصل آباد اور پشاور میں پندرہ، اسلام آباد اور مظفرآباد میں گیارہ مری میں نو، کوئٹہ آٹھ، حیدرآباد اٹھارہ، کراچی بیس، اور گلگت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے