انگلش کھلاڑی اینڈی مرے نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ عالمی نمبر دو نوواک ڈجوکووِچ اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
فرانس میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اولمپک چیمپئن انگلش سٹار اینڈی مرے کا فرانس کے پال ہنری کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔ اینڈی مرے نے فرنچ حریف کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ تین سے شکست دے دی۔ تیسرے راؤنڈ میں انگلش سٹار کا مقابلہ پولینڈ کے جرزی جانووِکز کے ساتھ ہوگا۔ ایونٹ میں عالمی نمبر سات ارجنٹائن کے یوآن مارٹن کولمبیا کے الیاندرو فالا کے مدمقابل ہوئے۔ یوآن مارٹن نے یہ میچ چھ دو اور چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔ تیسرے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے سٹار کا مقابلہ فرانس کے مائیکل لیڈورا سے ہوگا۔ دوسری جانب عالمی نمبردوسربیا کے نوواک ڈجوکووِچ کا مقابلہ امریکہ کے سیم کویری کے ساتھ ہوا۔ امریکی کھلاڑی نے عالمی نمبر دو کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک میں اپ سیٹ شکست دے دی۔ امریکی کھلاڑی سیم کویری اگلے راؤنڈ میں کینڈا کے مائلوش رونِچ سے مدمقابل ہوں گے، مائیلوش رونِچ نے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی حریف جیریمی شارڈی کو زیرکیاتھا۔