پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر سے شروع ہونے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق قومی ٹیم بائیس دسمبر کو بنگلور پہنچے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ پچیس دسمبر کو بنگلوراور دوسرا ستائیس دسمبر کو احمد آباد میں کھیلاجائے گا۔روایتی حریف سیریز کے پہلے ون ڈے میں تیس دسمبر کو چنائے میں آمنے سامنے ہونگے جبکہ دوسرا ون ڈے تین جنوری کو کولکتہ اور تیسرا چھ جنوری کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس سیریز کھیلنے کے بعد سات جنوری کو وطن واپس لوٹیں گی۔