عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ چار سو روپےمہنگا ہوگیا۔

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالر بڑھ کرسترہ سو چوبیس ڈالر ہوگئی۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس اضافے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا چار سو روپے بڑھ کرباسٹھ ہزار دو سو روپے میں فروخت ہوا جبکہ دس گرام سونے کے دام تین سو تینتالیس روپے اضافے کے ساتھ ترپن ہزارتین سو چودہ روپے رہے۔دوسری جانب آج ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں پچیس روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔