چین میں دھند نے ملک کے مشرقی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حدنظر کم ہونے کے باعث ٹریفک کو روک دیاگیا
چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژی اور این ہوئی میں شدید دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک روک دی گئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ مشرقی صوبے جیانگژی کے شہر وُویوان میں حدنظر پچاس میٹر سے کم ہوگیا جس کے باعث حکام نے فوری طور پر ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، ٹریفک کی ایک کلومیٹرلمبی قطار لگنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامناہے۔ جبکہ حفاظتی نقطہ نظر سے پولیس کی ہائی وے پر پٹرولنگ جاری ہے۔ ادھر صوبہ اینہوئی میں دھند کے باعث حدنظر کم ہونے کی وجہ سے حکام نے ڈرائیوروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔