حکومت سندھ کی جانب سے منی بس اورکوچزکے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا.
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اخترجدون نے کرایوں میں کمی پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے روٹس جو تین سے پانچ کلومیٹرپرمشتمل ہیں ان کا کرایہ چودہ روپے سے کم کرکے دس روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ جبکہ کوچزکے روٹس پربیس کلومیٹرکے حساب سے بیس روپے سے کم کرکے اٹھارہ روپے کرایہ مقررکیا گیا۔ اخترجدون نے کہا کہ کالونی روٹس پرچلنے والی منی بسیں اورکوچزکا کرایہ بھی سات روپے سے کم کرکے پانچ روپے کردیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے جیسے سی این جی قیمتوں میں کمی ہوگی توٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی تاکہ عوام کوریلیف مل سکے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہوگا