راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران گر گیا۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے
راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت تین افراد سوار تھے جو شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے ائیر ٹریفک عارضی طور پر معطل ہو گئی جسے اب بحال کر دیا گیا ہے۔