حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے
ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اس قدر کمی کی مثال نہیں ملتی اوراگر حکومت چاہتی تو قیمتیں برقرار رکھ کر تیس ارب روپے سے قومی خزانے میں اضافہ کرسکتی تھی ، انھوں نے کہا کہ اب ریلوے سمیت تمام ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سات سے آٹھ فی صد تک کمی ہوگی اور حکومتی اخکامات پر عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، زعیم قادری ترجمان حکومت پنجاب اس موقع پر پنجاب کے وزیرخوراک بلال یاسین نے کہا کہ اشیا خورد و نوش پر حکومت ایک سو چورانوے بلین روپیزسبسڈی دینے سے بنکوں کی مقروض ہو چکی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈی سی اوز نے چھاپے مار کر تیس پٹرول پمپس سیل کیے ، چون ایف آئی آر کاٹی گئیں جبکہ چھے لاکھ تیس ہزار روپے جرمانے وصول کیئے گئے ، انھوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت کم نہیں کی جاسکتی اگر یہ قیمت برقرار بھی رکھ جائے تو بڑی بات ہوگیبلال یاسین وزیر خوراک پنجاب پریس کانفرنس میں ٹرانسپورٹ ، انڈسٹری اور لیبرزکے سیکرٹریز نے شرکت کی اور مختلف سوالوں کے جوابات دیئے کیمرہ مین ساجد سعید کے ساتھ اعجاز شیخ وقت نیوزلاہور