دنیا بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کی یاد میں مجالس برپا ہیں اور ماتمی جلوس بر آمد کئے جارہے ہیں۔ عراق کے شہر کربلا میں تیس لاکھ لوگ امام حسین کے روضہ پر حاضری کے لئے پہنچ گئے
ایک رپورٹ کے مطابق یکم محرم سے اب تک تقریباً 40لاکھ افراد امام کے روضہ کی زیارت کر چکے ہیں آج عراق اور مشرق وسطیٰ میں آٹھ محرم ہے اور اس وقت بھی محرم کو بھی 30 لاکھ کے قریب افراد کربلا میں موجود ہیں۔ عراق کے دارلحکومت بغداد میں عاشورہ کے موقع پر زبردست سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔شہر کے حساس علاقوں میں دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور فوجی تعینات ہیں۔ایران بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ایران کے دارالحکومت تہران، صنعتی شہر بندر عباس اور بام میں کل ساتویں محرم کے موقع پر جلوس نکالے گئے جن میں لاکھوں عزا داروں نے شرکت کی۔ بندر عباس کے وسطی چوک میں شرکانے سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کی۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی سیکڑوں عزا داروں نے زنجیر زنی کی۔ امریکہ یورپ میں شبہیہ زوالجناح اور شہزادہ علی اصغر کے جھولے کی زیارت برآمد ہوئی