اسلام آباد میں پولیس اور رینجرزکےمشترکہ سرچ آپریشن میں بارہ غیر ملکیوں سمیت اکتالیس مشکوک افراد کوحراست میں لےلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر وفاقی دارالحکومت کے علاقوں میرا آبادی ،افغان بستی ،مچھرکالونی اور ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کیا،سر چ آپریشن کے دوران بارہ افغان باشندوں سمیت اکتالیس مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا،ملزموں کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل،اسلحہ اور سونا بر آمد ہوا ہے،حکام کے مطابق گرفتارکئےگئے مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے،