حلقہ این اے ایک سو پچیس میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے حامد خان کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات مسترد کر دیئے،
الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے حامد خان کی حلقہ ایک سو پچیس میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ان کا مینڈیٹ چرایا اور دھاندلی کے ذریعے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی،، کارروائی کے دوران حامد خان کے وکیل نے عدالت میں مزید دلائل کے لئے مہلت کی استدعا کی، جسے ٹربیونل نے منظور کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آٹھ نومبر کے لئے مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی،