وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ایک ہزارتین سوروپےفی من مقرر کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کےاعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بطور چئیرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی نئی امدادی قیمت کی منظوری دی ۔امدادی قیمت مقررکرنےکا مقصد کسانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،گندم کی امدادی قیمت ایک ہزارتین سو روپے فی من سال دو ہزار چودہ پندرہ کےلئے مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ای سی سی کےگزشتہ اجلاس میں ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالےسےتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بر آمد پر ریگولٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،حالات کا مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں بھی گندم کی امدادی قیمت میں اضافےکافیصلہ کیا گیا ہے،