سی پیک کے پچھتر کنٹینرز پر مشتمل پہلے تجارتی قافلے نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا

Nov 01, 2016 | 18:30

خطےکیلئے گیم چینجر منصوبہ سی پیک پر اب تجارت شروع ہو گئی ۔۔ چین کے بارڈر سست سے پچھتر کنٹینرز پر مشتمل تجارتی قافلہ روانہ ہوا ۔ گلگت بلتستان کی پولیس ،، ایف سی این اے ، ایف ڈبلیو او اور ایس ایس ڈی اس کی سکیورٹی پر تعینات تھی ، گلگت بلتستان سے یہ قافلہ اب کے پی میں پہنچ چکا ہے، جہاں سے یہ گوادر جائیگا. گلگت بلتستان انتظامیہ کے مطابق تمام قافلوں کو اسی طرح کی ہی سیکیورٹی دی جائیگی ، اور وہ اس کیلئے پوری طرح تیار بھی ہیں ، کیونکہ اس کے فوائد صرف گلگت کیلئے نہیں وطن عزیز کیلئے ہے ، انہوں نے کہا کہ اتنے اداروں کا اکٹھا کام کرنا بھی مثالی ہے، جو ظاہر کرتا ہے ہم اپنے ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں ، چلاس گلگت بلتستان کی آخری تحصیل ہے، جس کے بعد کے پی شروع ہو جاتا ہے، چینی ماہرین نے گلگت سے چلاس تک کے سفر کو خطرناک قرار دیا تھا، کل ایک اور قافلے بھی یہاں سے گزرے گا ، جو پہلے مرحلے کا آخری قافلہ ہو گا

مزیدخبریں