ہم انصاف جمہوریت قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم تو آئے تھے یہ کہنے کہ عمران قدم بڑھاؤ ہم تیرے ساتھ ہیں مگر وہ تو ایوان میں نہیں ہیں ہم انصاف جمہوریت قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں ۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ۔ ججز شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جمعرات کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ توقع تھی کہ وزیر اعظم ایوان میں آتے اور ارکان کو اعتماد میں لیتے تاکہ ہم حکومت کا ساتھ دیتے ملک جل رہا ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم اس موقع پر اتفاق رائے پیدا کریں ۔ شہریوں کو لاحق خطرات پر قابو پائیں اس کے لیے حکومت نے اقدامات کرنے ہیں ۔ شہریوں عدالتوں کے ججز آسیہ بی بی کے تحفظ کے لیے حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں ۔ سیکیورٹی کا معاملہ ہے میرے نانا میری ماں میرے ماموں گورنر پنجاب وفاقی وزیر کو قتل کیا گیا۔