کرکٹر اظہرعلی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان فیصلہ
لاہور: اظہرعلی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان فیصلہ, ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی نے میڈیا سے گفتگوکرتےہو ئے کہاکہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچانک نہیں کیا کافی عرصے سے غور کررہا تھا،انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنےکا بہترین وقت ہے،ٹیسٹ کرکٹ کھیلتارہوں گا۔یاد رہے کہاظہر علی نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 36 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 1845 رنز اسکور کئے۔انہوں نے کیریئر میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اظہرعلی نے 2011 میں ون ڈے کرکٹ کیریئرشروع کیا تھا