دھرنے ختم کرانے کیلئے حکومت رابطے میں ہے ،امید ہے مظاہرے جلد ختم ہوجائیں گے،وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیاہے کہ امید ہے مظاہرے فوری ختم ہوجائیں گے، دھرنے ختم کرانے کیلئے حکومت علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر سے رابطے میں ہیں، مزاکرات کے 5سے زائد سے دور ہوچکے ہیں ، حکومت معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سخت کرب کا شکار ہیں۔ وزیر مذہبی امور اور وفاقی حکومت نے معاملات کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔ دھرنے ختم کرانے کیلئے علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر سے مسلسل رابطے میں تھے۔ چیزیں کافی حد تک کنٹرول ہوگئی ہیں امید ہے کہ دھرنے جلد ختم ہوجائیں گے