نواز شریف کا طبی معائنہ، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ
لاہور: سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا سروسزاسپتال میں آج 11واں روز ہے، میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا طبی معائنہ کررہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سی بی سی رپورٹ میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55ہزار کاؤنٹ کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ دل اور گردوں کی بیماری کے باعث آئی وی آئی جی انجیکشنز کی تھراپی روک دی گئی۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بلغذا فارمولے اور قدرتی طور پر بڑھیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس ہونے کے بعد نواز شریف سفر کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا، علاج جاری ہے، صحت مزید بہتر ہونے پر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں ڈسچارج بھی کیا جاسکتا ہے۔