گلگت بلتستان کا 72 واں یوم آزادی،عمران خان آج گلگت کا دورہ کریں گے
یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان ڈوگرہ فوج سے آزاد ہوا تھا اور اسی دن کی مناسبت سے گلگت بلتستان کا 72 واں یوم آزادی آج منایا جارہا ہے جبکہ جشن آزادی کے حوالے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جشن آزادی کی مرکزی تقریب آرمی ہیلی پیڈ میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان آج گلگت کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم شاہی پولو گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم جنگ آزادی کے شہدا کی یادگار پر حاضری دیں گے۔وزیراعظم کے دورہ گلگت کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔