پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 255 نئے کیسز رپورٹ
لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 271 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے، صوبے میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 362 ہوگئی۔