پرویزخٹک کے بھتیجے نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کےناراض رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئرحسین بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے ان کے ساتھ رابطے تھے ۔
انہوں نے کہا نوشہرہ کی سیاست آج سے تبدیل ہو چکی ہے۔ انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا 30 نومبر کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائیں گے ، پنجاب اور مرکز میں سیاسی تبدیلی لانے کے لئے تیار ہیں.پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے احد خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے شمولیت کی دعوت دی ہے ، تاہم حلقے کے عوام کے بھی مشکور ہیں.