روم : ترکی امریکہ کے صدور کی ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن نے روم میں ملاقات کی ۔جی ٹونٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، عالمی امور سمیت افغانستان اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ایف ۔ 35لڑاکا طیاروں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ترکی F-35 لڑاکا طیاروں کیلئے ایک ارب 40کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرچکا ہے لیکن ابھی تک امریکا نے یہ طیارے فراہم نہیں کئے ۔