قبضے کی لڑائی : عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری218 حوثی باغی ہلاک24گاڑیاں تباہ

یمن میں عرب اتحاد کی کارروائی میں 218حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی فورسز کے طیاروں نے اہم شہر مآرب سے 60کلو میٹر دور باغیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں 24گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔یمن میں گزشتہ سات سال سے جاری جنگ کے دوران لاکھوں افراد ہلاک اور اس سے کہیں زیادہ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔تیل سے مالا مال شہر مآرب پر قبضے کی کوشش میں حوثی باغی22سو سے زائد جانیں گنوا چکے ہیں۔