مودی جنتا کی ناروا حرکتوں سے آزادی کی امید بڑ ھ رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے تو وہ جشن کیوں نہ منائیں؟ مودی جنتا کی ایسی ناروا حرکتوں دے آزادی کی امید بڑہ رہی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اورشیر کشمیر میڈیکل کالج کے طلبا کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے تو وہ جشن کیوں نہ منائیں؟ مودی جنتا کی ایسی ناروا حرکتوں سے آزادی کی امید بڑھ رہی ہے۔