حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے،معاشی ترقی کے لیے اہم میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے، اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور، وزیر اعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیا خورد ونوش اور پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، معاشی ترقی کے لیے اہم میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے، اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔