ریلوے نے کرایوں میں10فیصد اضافہ کردیا

پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کیا گیا دس فیصد اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگیا، کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگا، پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ پانچ نومبر سے نافظ العمل ہوگا۔ کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی ان ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے