ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔گروپ 1 میں انگلینڈ اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا 3 میچز میں سے ایک میچ جیت سکا اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔