وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف ایم پورٹل کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وژن ایف او کے تحت ایم پورٹل کا افتتاح کردیا ۔وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک 14 مشنز کو پنجاب لینڈ ریکارڈ سسٹم کے میوٹیشن اوررجسٹریشن دستاویزات کے ڈیجیٹل ریکارڈ تک رسائی دی جا رہی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں قائم کردہ ایف ایم پورٹل کا افتتاح کردیاگیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایف ایم پورٹل کا آغاز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سمندر پار پاکستانی اپنے مسائل کے فوری حل، شکایات اور تجاویز کیلئے اس کو بروئے کار لا سکیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو جانشینی کے سرٹیفکیٹ اور انتظامی خطوط کے اجراکے لیے بیرون ملک 16 مشنز میں نادرا کاؤنٹرز کے قیام کا منصوبہ ہے۔پاکستان کے تمام 114 مشنز، آن لائن جڑے ہوئے ہیں ۔ ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر فعال اور متحرک ہیں۔