حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے لیے ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز

کراچی: حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے لیے ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز کردیا گیاہے۔صوبائی وزير اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں حیدرآباد کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے لیے ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز کردیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اس ماہ کے آخر میں ہم عوام کے لیے مناسب بس سروس شروع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ شہریوں کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔